یوم نیلہ بٹ: سردار عتیق خان کی ہدایت پر کمیٹیاں تشکیل ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان کی ہدایت کے مطابق 23 اگست 2026 یوم نیلہ بٹ کے 79 ویں پروگرام کے سلسلے میں کمیٹیوں کا اعلان کردیا۔

مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ چیئرمین استقبالیہ کمیٹی جبکہ سید امجد گردیزی ایڈووکیٹ سیکرٹری استقبالیہ کمیٹی ہونگے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا

نوٹیفکیشن کے مطابق میجر سردار نصراللہ خان چیئرمین عوامی رابطہ کمیٹی جبکہ راجہ محمد منیر خان سیکرٹری ہونگے۔

ڈاکٹر سردار عبدالشکور خان چیئرمین انتظامی کمیٹی مقرر جبکہ سردار اسامہ نیئر عباسی سیکرٹری مقرر کردیئے گئے ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمعیہ ساجد راجہ چیئرپرسن سوشل میڈیا کمیٹی جبکہ ہمایوں ارشد چغتائی سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایل او سی پر بھارتی فوج کالعدم ایکشن کمیٹی کی ویڈیوز بڑی سکرین پرچلانے لگی

صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق خان کی ہدایت پر مہرالنساء کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہارون آزاد چیئرمین میڈیا کمیٹی اورعدنان عباسی سیکرٹری جبکہ دیگر ممبران راجہ آصف صیاد اورظفر علی اعوان کمیٹی میں شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سردار افتخار عباسی چیئرمین مالیاتی کمیٹی اورسردار عرفان عباسی سیکرٹری ہونگے جبکہ سردار خورشید عباسی اس کے ممبر ہونگے۔دیگر ناموں کا آئندہ چند روز تک اعلان کردیاجائے گا ۔