پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے آئندہ 24 گھنٹے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر ہوگئی، ڈیزل بھی 3 روپے کی کمی کے بعد 355 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کو خط لکھ دیا

گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ریلیف اسکیم
پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر ہے۔

رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔

موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔