مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)چھتر کلاس میں گرم پانی کا ڈرم پھٹ گیا، دو کمسن بچے میرب ظہیر اور برھان ظہیر جاں بحق جبکہ والد ، والدہ، اور بہن شدید زخمی ہوگئےجن کی حالت تشویشناک ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گاوں چھتر گلاس (شرقی)نزد کنگ عبداللہ یونیورسٹی علی الصبح راجہ محمدظہیر خان کے گھر گرم پانی کا ڈرم گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئےئے پھٹ گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد سے میرپور تک موٹروے منصوبے کو ترجیح دی جائے، نوازشریف
پانی کا ڈرم پھٹنےکے باعث راجہ محمد ظہیر خان۔ولدیعقوب خان ان کی اہلیہ شمیم ظہیر،بیٹا برھان ظہیر،دو بیٹیاں میرب ظہیر اور ملحیہ ظہیرجھلس کر شدید زخمی ہو گے۔
زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں میرب ظہیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے باقی مریضوں کو راولپنڈی ریفر کردیا۔
دوسری جانب کمسن برھان ظہیر بھی دوران علاج راولپنڈی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔مرحومین برھان ظہیراور میرب ظہیر کو چھتر کلاس (شرقی) میں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمتوں،تعلیمی اداروں میں داخلوں کا کوٹہ،سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ
نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی، مذہبی شخصیات اور عزیز واقارب کے علاوہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
خاندانی زرائع کے مطابق بچ جانے والے زیر علاج باقی زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔




