آزادکشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا

مری(کشمیر ڈیجیٹل) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف مری پہنچ گئے،

سابق وزیراعظم و صدر ن لیگ میاں نوازشریف نے آزادکشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر مشاورت کے لیے ہفتہ 15 اگست کو پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مری میں ہونے والے اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف سے مشاورت کرینگے

جبکہ ن لیگ آزادکشمیر کے کامیاب عہدیداروں سے تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایل او سی پر بھارتی فوج کالعدم ایکشن کمیٹی کی ویڈیوز بڑی سکرین پرچلانے لگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت وفاقی وزرا اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شرکت کریں گے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت کی تشکیل، سیاسی صورتحال اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت بنانے سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔

میاں محمد نواز شریف چھانگلہ گلی گلیات سے کشمیر پوائنٹ مری اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شرکت کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن: باغ کے 23پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی تیاریاں مکمل ، الیکشن کمیشن

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی رہنما بھی شریک ہوں گے، ن لیگ کے تمام نومنتخب اراکین آزاد کشمیر اسمبلی کو بھی کل مری میں مدعو کرلیا گیا ہے۔

وی آئی پی موومنٹس کے باعث مری میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کے مسلم لیگ (ن) کے تمام نو منتخب ارکان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے، جہاں حکومت سازی کے حوالے سے ان کی رائے بھی لی جائے گی۔