مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)ملک بھر کی طرح آزاد جموں و کشمیر میں بھی پاکستان کا 79واں جشنِ آزادی نہایت شایانِ شان، وقار اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ریاست کے طول و عرض میں سبز ہلالی پرچم کی بہار ہے اور تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب اور چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی اور باوقار تقریب آزاد حکومت کے دارالحکومت مظفرآباد کے تاریخی ہائیکورٹ پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جشنِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ جاری
تقریب میں صدرِ ریاست چوہدری لطیف اکبر، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) مری سمیت سول و ملٹری حکام، قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد صدرِ ریاست چوہدری لطیف اکبر نے باقاعدہ پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔ قومی ترانے کی دھن کے ساتھ ہی آزاد کشمیر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:14 اگست جشنِ آزادی: نیلم میں شایانِ شان تقریبات کی تیاری، ڈپٹی کمشنر اقبال حسن کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس
اس موقع پر فضا ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ اور ’’کشمیر بننے گا پاکستان ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔




