بارش

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

جڑواں شہروں اسلام آباداور راولپنڈی میں جاری موسلا دھار بارش کے باعث مختلف نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے شہریوں کو شديد مشکلات کا سامنا ہے۔

بارش کا پانی سڑکوں اور اہم شاہراہوں پر جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور بعض مقامات پر پانی کی نکاسی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔بارش کے بعد مقامی ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے طغیانی کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل موسلا دھار بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سلسلے کے اثرات کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کے امکانا ت ہیں۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ شدید بارش کی صورت میں شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں شدید بارش، نالہ لئی بپھر گیا، شہریوں کا انخلاء، پاک فوج طلب

صورتحال کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور شہری انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اداروں کو پیشگی اقدامات مکمل رکھنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔