پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ عاقب برطانیہ میں رشتہ ادواج میں منسلک ہوگئیں۔
سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کی اہلیہ اور مصنفہ فرزانہ عاقب نے بیتی عقبہ کی شادی کی چند تصاویر فیس بک پیج پر شیئر کرکے بیٹی کی شادی کی اطلاع دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن : حویلی الیکشن چیلنج،محسن عزیز کی درخواست سماعت کیلئے منظور
تصویروں میں عقبہ کو سفید گاؤن پہنے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دولہا غیر ملکی شہری لگ رہا ہے جو تھری پیس سوٹ میں ملبوس ہے اور دونوں کے ہاتھوں پر ٹیٹو بھی بنے ہوئے ہیں۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے فرزانہ عاقب نے لکھا کہ بیٹی کی شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ عقبہ نے تقریباً تین سے چار سال قبل یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور انٹرنیشنل جرنلزم میں گریجویشن مکمل کی تھی۔
فرزانہ عاقب اپنی انگریزی شاعری اور ادبی کام کے حوالے سے مشہور ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باسمتی ورڈ مارک کیس، آسٹریلوی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ،بھارتی ادارے اپیڈا کی اپیل خارج
ان کے فیس بک پیج پر 300,000 سے زیادہ فالوورز ہیں، وہ انگریزی شاعری کی 70 سے زائد کتابیں تصنیف کر چکی ہیں اور کئی بین الاقوامی ادبی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔
انہوں نے اپنی ایک کتاب میں اسلامی تاریخ کو انگریزی شاعری کے ذریعے بھی پیش کیا ہے۔
عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ رہ چکے ہیں اور اب وہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔




