کوئٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)بلوچستان کے علاقے سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 3 شہری بھی نشانہ بن گئے ۔
بارودی گاڑی کے دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران مزید 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کیمطابق سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ 12 اگست کو صبح بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے تیار کی جانبے والی وہیکل بورن امپرووائزڈ ایکسپلوسو ڈیوائس اچانک دھماکے سے پھٹ گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باسمتی ورڈ مارک کیس، آسٹریلوی عدالت کا پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ،بھارتی ادارے اپیڈا کی اپیل خارج
بیان میں کہا گیا کہ بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران قبل از وقت دھماکے کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
On the morning of 12 August 2026, an under preparation Vehicle-Borne Improvised Explosive Device (VBIED) detonated while being prepared by terrorists affiliated with Fitna Al Hindustan in Surab District of Balochistan. The premature detonation during preparation resulted into…
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 12, 2026
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دھماکے اور دہشت گردوں کی جانب سے وہاں ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے پھٹنے سے قریبی علاقے میں موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔
مزید بتایا گیا کہ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر انہیں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سازی کے خلاف پیپلز پارٹی کا عدالت جانے کا فیصلہ، زرداری ہاؤس میں اہم اجلاس
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران مزید 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان واقعات میں اب تک فتنۃ الہندوستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں
علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزم استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔




