سلمان راجہ اور مشال یوسفزئی میں تلخ سوالات وجوابات، آڈیو لیک ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ’’ میری زندگی کھلی کتاب ہے، میں نے زندگی ایسی نہیں گزاری ، میری زندگی کا ایک لمحہ نہیں جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے، جو بولنا ہے بولو، سوال کیاکہ کون سی بات ایسی کی جو سازش ہے؟

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن : پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو سپورٹ کیا: خواجہ آصف

سلمان اکرم راجہ نے کہا بتا دو سب کو میری سازش، میری زندگی سے متعلق ہرکوئی جانتا ہے، ایک لمحہ ایسا نہیں جس پر مجھے شرم ہو اور مجھے چھپانے کی ضرورت ہو ، میں نے سچ کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔

مشال یوسفزئی کا مبینہ آڈیو میں کہنا تھا کہ عدالتوں میں پارلیمنٹرینز کا کام نہیں ہے، پارلیمنٹرینز عدالتوں کے باہر ہوں گے، پریشر بار کونسل کے ممبرز نے بنانا ہے۔

جن کو پیسے لے کرٹکٹ دیئے، سازشیں، لابنگ کرکے ٹیم بنائی، ان افراد کا پی ٹی آئی اور آئی ایل ایف سے کوئی تعلق نہیں تھا، ان کو ممبر بنایا گیا۔

مشال یوسفزئی نے کہا کروڑوں کی کنسلٹنسی فیس لی ، کہاں ہیں لوگ دکھائیں مجھے ، گروپ میں معافی مانگ لوں گی، سازشیں ہوئی ہیں اور جھوٹ بولا گیا ہے، آپ روز آکر کہتے ہیں پارلیمنٹرینز یہ اور وہ ،جواب دیں ہمیں، کدھر ہیں بار کونسل کے ممبرز؟ آپ نےکی ہے سازشیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں فیصلے بلٹ سے نہیں بیلٹ سے ہونے چاہئیں،پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھاوں گا، بلاول بھٹو

آپ نے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اپنے لیے استعمال کیا، میں لکھنے پر آؤں تو آپ خود حیران و پریشان ہوں گے۔قریبی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی۔