مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر الیکشن ، ضلع باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہے ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:غربی باغ: پولنگ اسٹیشن پر افسوسناک واقعہ، بزرگ شہری جاں بحق
الیکشن کمیشن کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر اپنے ووٹ کا حق پر امن طریقے سے استعمال کیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق باغ اور ضلع حویلی میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری رہی جبکہ ایک دو پولنگ سٹیشنز پر پولنگ مٹیریل دیر سے پہنچنے کی وجہ سے پولنگ کا عمل تھوڑی تاخیر سے شروع ہوا ۔
ضلع باغ اور حویلی کی4 نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ایل اے 14 ، ایل اے 15جبکہ ایل اے 16 اور ایل اے 17 میں ووٹنگ ہوئی۔
الیکشن کمیشن آزادکشمیر کی جانب سے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پونچھ کے 5 اور سدھنوتی کے 2 انتخابی حلقوں میں الیکشن موخر کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
باغ کے تین اور حویلی کی ایک نشست پر ووٹنگ کا سلسلہ ختم ہوگیا ، جبکہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق ، حویلی میں فیصل ممتاز راٹھور پہلے نمبر پر جبکہ طارق عزیز دوسرے اور چوہدری محسن عزیز تیسرے نمبر پر جبکہ ووٹ کی گنتی کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔
آزاد کشمیر الیکشن 2026، دوسرے مرحلے کے تازہ ترین نتائج جاننے کیلئے وزٹ کریں




