اوکاڑہ :گرین بس میں موبائل چوری، ڈرائیور بس لیکر تھانے پہنچ گیا، ملزم گرفتار

اوکاڑہ(کشمیر ڈیجیٹل) اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میںدوران سفر گرین بسوں میں چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دوران سفر گرین بس سے ایک مسافر کا موبائل فون چوری ہو گیا، تاہم بس ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں سے بھری بس لیکر تھانے پہنچ گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عتیق احمدخان اپنے ہی آبائی پولنگ اسٹیشن سے ہار گئے

تفصیلات کے مطابق بس میں موبائل چوری کی اطلاع ملتے ہی ڈرائیور نے بس کے دروازے بند کر دیئے اور مسافروں کو بس سے اترنے کی اجازت دیئے بغیر تھانہ صدر پہنچ گیا۔

پولیس کے مطابق تھانے میں بس کے مسافروں سے پوچھ گچھ اور تلاشی لی گئی ۔ دوران تلاشی پولیس نے بس میں موجود ملزم سے چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سم کارڈ کے نام پر فراڈ، پی ٹی اے کا شہریوں کیلئے الرٹ جاری

پولیس نے موبائل چوری میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ویڈیو اور خبر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے بس ڈرائیور کی حاضر دماغی اور بروقت کارروائی کو سراہا

پولیس نے مبینہ ملزم کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی، جبکہ موبائل فون اس کے اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔

ڈرائیور کی بروقت حاضر دماغی نے نہ صرف مبینہ چور کو فرار ہونے سے روکا بلکہ چوری شدہ موبائل بھی چند ہی لمحوں میں برآمد ہوگیا۔