غلام مصطفیٰ مغل

باغ اور حویلی میں پولنگ سامان کی ترسیل فوج کی نگرانی میں جاری ، جسٹس غلام مصطفیٰ مغل

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل )آزاد جموں و کشمیر کے چیف (ریٹائرڈ) الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ ضلع باغ اور حویلی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل فوج کی زیرِ نگرانی جاری ہے۔

انتخابی سامان کی ترسیل کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور پاک فوج کی نگرانی میں سامان کو مقررہ مقامات تک منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ عوام کا جمہوری حق اور ایک امانت ہے، جس سے اس کے حق ار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اُلٹی گنتی والےجلد سیدھے ہونگے،وزیراعظم آزادکشمیرکا فیصلہ نوازشریف کرینگے، رانا ثنا اللہ

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور پُرامن انداز میں مکمل کرنا الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے باغ اور حویلی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے تبدیلی کے عمل کو مکمل کریں۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق باغ اور حویلی کی چار نشستوں پر پہلے انتخابی عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باغ اور حویلی میں انتخابی مہم رات 12بجے ختم ، انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخابات آخری مراحل میں کروائے جائیں گے۔