مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر کے مطابق ضلع باغ اور حویلی میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائیگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ حویلی اور باغ میںجاری انتخابی مہم 08 اور 09 اگست کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اُلٹی گنتی والےجلد سیدھے ہونگے،وزیراعظم آزادکشمیرکا فیصلہ نوازشریف کرینگے، رانا ثنا اللہ
ترجمان الیکشن کا مزید کہنا تھا تیسرے مرحلے میں ضلع باغ کے تین اور حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں پولنگ 10 اگست کو ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی مہم کے مقررہ وقت کے اختتام کے بعد ہر قسم کی انتخابی سرگرمی پر پابندی ہوگی۔
اس دوران جلسہ، جلوس، ریلی اور کارنر میٹنگ کے انعقاد یا شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راناثناء اللہ کا بیان: مخالفین نے الیکشن سے قبل شکست تسلیم کرلی،فیصل ممتاز راٹھور
امیدواران انتخابی قوانین، ضابطہ اخلاق اور کمیشن کی جاری کردہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی قوانین یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائر مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ آزاد جموں کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی میں پولنگ سامان کی ترسیل کا عمل فوج کی زیر نگرانی جاری ہے




