کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے شارگ اور زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رَدُّالفتنہ-3 کے تحت دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں، جبکہ مختلف مقامات سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن ردالفتنہ 3:قلات ، مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 25 دہشتگرد ہلاک
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جاری آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ متعدد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جبکہ کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران،امریکہ کشیدگی : پاکستان کا ثالثی کردار ،چین ، برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں پیچھے رہ گئیں،سائوتھ ایشین وائسز
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے ان کے نیٹ ورک اور محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شارگ اور زیارت کے پہاڑی و دشوار گزار علاقوں میں کی جانے والی ان ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کئی اہم کمین گاہوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا۔

تلاشی کے عمل کے دوران ان پوشیدہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے، جسے فورسز نے تحویل میں لے کر دشمن کے کسی بڑے تخریبی منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جاری اس آپریشن کے دوران اب تک فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا جا چکا ہے۔
فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے کو تمام تر ملک دشمن اور شرپسند عناصر سے مکمل پاک کرنے تک یہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔




