اسلام آباد: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے کی خوشی میں پاکستان بھر میں جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔
اس تاریخی پیش رفت کو امن، سلامتی، استقامت اور باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں اور بڑے شہروں کو شاندار انداز میں سجایا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان میں جشن، قیادت کے پورٹریٹس نمایاں،قومی پرچموں کی بہار
اس تاریخی سنگِ میل کی عبوری پیش رفت پر ملک بھر میں بے پناہ جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے اور عوامی سطح پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
معاہدے کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں اور چھوٹے بڑے شہروں کو دلکش انداز میں سجا دیا گیا ہے۔
شہروں کی اہم شاہراؤں اور چوراہوں پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم، تینوں ممالک کی قیادت کی تصاویر، خوش آمدیدی بینرز اور بڑی ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی گئی ہیں۔
ملک بھر کی ڈیجیٹل اسکرینوں پر ’’امن، سلامتی اور استقامت‘‘ کی پُرکشش ٹیگ لائن کا خوبصورت مظاہرہ جاری ہے۔
اس تاریخی معاہدے کے انعقاد نے رواں ماہ میں جاری جشنِ آزادی کی رونقوں کو دوبالا کر دیا ہے، جبکہ عوام کی جانب سے اسے تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان پائیدار دفاعی اور حکمتِ عملی کے تعلقات کا ایک نیا اور روشن باب قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران،امریکہ کشیدگی : پاکستان کا ثالثی کردار ،چین ، برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں پیچھے رہ گئیں،سائوتھ ایشین وائسز
مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے تاریخی سنگِ میل کی خوشی میں شہریوں میں بھی بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے اس پیش رفت کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کے عزم کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔




