پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان ہونے والا تاریخی دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل سامنے آگیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہاکہ وہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تمام برادر ممالک کی شمولیت کیلئےکھلا ہے،ترک صدر
انہوں نے کہاکہ بھارت کی تینوں ممالک کے مکہ جوائنٹ دفاعی معاہدے پر گہری نظر ہے۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا وہ اس پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس مکہ کے قصر الصفا میں ہوا جس میں سعودی عرب کی جانب سے ولی عہد محمد بن سلمان، ترکیہ کی کے صدر طیب اردوان اور پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔.
یہ بھی پڑھیں:پاک ترکی سعودی عرب دفاعی معاہدہ، شاہ نعمت اللہ ولی کی 600 سال پرانی پیشگوئی سچ ثابت
معاہدے کو مکہ ڈیفنس جوائنٹ ایگریمنٹ کا نام دیا گیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کئے۔




