چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہا کہ ‏انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری نہایت محترم، شفیق اور پیاری والدہ انتقال فرما گئی ہیں۔

انہوں نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ نماز جنازہ ہفتہ (8 اگست) کو 4 بجے گاؤں ڈگر ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت سیاسی وسماجی رہنمائوں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔