باغ(کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس کی انتخابی حلقہ باغ میں شاندار انٹری نے حلقے کی سیاسی فضا کو یکسر تبدیل کر دیا۔
ان کے پرتپاک استقبال، عوام کے غیرمعمولی جوش و خروش اور بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت نے واضح کر دیا کہ باغ کی سیاست ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل عاصم منیر، محمد بن سلمان اور ترک صدر کی اکھٹے نماز جمعہ ادائیگی
سیاسی مبصرین کے مطابق سردار تنویر الیاس خان کی آمد کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور سیاسی حلقوں میں نئی صف بندیاں شروع ہو گئی ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق باغ ہمیشہ سے باشعور ووٹروں کا ضلع رہا ہے، جہاں عوام نے قیادت، کردار، صلاحیت اور عوامی خدمت کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ اس ضلع نے آزاد کشمیر کو متعدد قد آور رہنما، وزرائے اعظم اور قومی شخصیات دی ہیں۔
ضلع باغ کی سرزمین سیاسی، سماجی اور قومی خدمات کے حوالے سے غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے۔ اس دھرتی نے مجاہدِ اول سردار عبدالقیوم خان، غازیِ ملت سردار محمد ابراہیم خان، سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور جیسی شخصیات کو اپنی گود میں لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا 10سیٹیں جیب میں رکھنے کا بیان شفاف الیکشن پر سوالیہ نشان، بلاول بھٹو
باغ کی دھرتی نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، تحریک آزادی کشمیر کے رہنما خادم حسین شاہ، سابق اسپیکر محمد ایوب، مولانا عبداللہ کفلگڑی اور پاک فوج کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین گردیزی جیسی ممتاز شخصیات کو جنم دیا۔
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس خان کی شاندار انٹری نے نہ صرف حلقہ باغ بلکہ آزاد کشمیر کی سیاسی فضا میں بھی نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ عوامی پذیرائی اس بات کا واضح اظہار ہے کہ وہ آئندہ سیاسی منظرنامے میں ایک اہم اور مؤثر کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔




