جدہ (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے موقع پر تینوں ممالک کے رہنماؤں نے نمازِ جمعہ ادا کی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ صدر رجب طیب اردوان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی نماز جمعہ میں شرکت۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات،احترام بھرا سلیوٹ وائرل
اس موقع پر تینوں ممال کے سربراہان نے خطے کے امن و استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں نماز جمعہ ادا کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی اور ترک حکام بھی موجود تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا بڑھتا ہوا اثر ورسوخ بھارت کیلئے اچھی خبر نہیں، سابق بھارتی سفیر کا اعتراف
وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں، جہاں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
قصر الصفا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اعلیٰ قیادت کی موجودگی کو تینوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ اور سفارتی تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔




