اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ “مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنا ان کیلئے باعثِ اعزاز ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی تین برادر ممالک ہیں جو ایمان، دوستی اور امن و سلامتی کے مشترکہ عزم کے تحت متحد ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل عاصم منیر، محمد بن سلمان اور ترک صدر کی اکھٹے نماز جمعہ ادائیگی
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حرمین شریفین کے سائے میں طے پانے والا یہ تاریخی معاہدہ آئندہ نسلوں کے لیے امن کا ضامن ثابت ہوگا اور تینوں برادر ممالک کے ساتھ ساتھ پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوشحالی کا باعث بنے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات،احترام بھرا سلیوٹ وائرل
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اس اہم پیش رفت میں ان کی انتھک کوششوں اور غیر معمولی لگن کا نمایاں کردار رہا، جس پر وہ خصوصی طور پر ان کے شکر گزار ہیں۔




