جدہ(کشمیر ڈیجیٹل) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ولی عہد سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان کو سلامی (سیلوٹ) پیش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل تصویر میں انتہائی احترام ،عزت اور خلوص جھلکتا نظر آرہا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس اقدام کو عزت و احترام کی عمدہ مثال قرار دیتے ہوئے بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے۔
سمو #ولي_العهد الأمير #محمد_بن_سلمان وقائد الجيش الباكستاني عاصم منير 🇵🇰🇸🇦#إتفاقية_مكة_للدفاع_المشترك pic.twitter.com/AcRJiDyTNp
— عبدالرحمن الروقي 🇸🇦 (@Alotaibi_2030_) August 7, 2026
وائرل ہونیوالی ویڈیو مکہ مکرمہ میں ہونے والی سرکاری تقریب کے دوران لی گئی ہے جہاں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد نے سعودی قیادت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وفد کا حصہ تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا بڑھتا ہوا اثر ورسوخ بھارت کیلئے اچھی خبر نہیں، سابق بھارتی سفیر کا اعتراف
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو کے ساتھ متعدد صارفین نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار، پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور علاقائی امور میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے پیغامات شیئر کئے۔
سوشل میڈیا صارفین نے دنوں رہنماوں کا ایک دوسرے کو سیلوٹ کرنے کی تصویر کو عزت و احترام کی عمدہ مثال قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں اہم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں جبکہ کچھ صارفین نے اسے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط دفاعی و برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا،پاک،سعودی عرب،ترکیہ کامشترکہ دفاعی معاہدہ
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی، اقتصادی اور سفارتی تعاون پر مبنی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، جبکہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کو بھی دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔




