مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے پونچھ ڈویژن کے عام انتخابات کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام منفی افواہوں کی مکمل تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پولنگ طے شدہ شیڈول کے مطابق 10 اگست کو ہی انعقاد پذیر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کے تیسرے اور آخری مرحلے سے متعلق سامنے آنے والی چمگوئیوں اور غیر تصدیق شدہ خبروں پر الیکشن کمیشن نے اپنا باضابطہ اور حتمی موقف جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے تحت انتخابی کارروائی اور تیاریوں کو مقررہ وقت پر پورا کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کا مغالطہ پیش نہ آئے اور جمہوری عمل بغیر کسی تاخیر کے آگے بڑھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد ڈویژن: الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
تمام 6 حلقوں میں پولنگ 10 اگست کو ہوگی:
الیکشن کمیشن نے الیکشن کے التوا سے متعلق جاری خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ انتظامی بنیادوں پر واضح کیا گیا ہے کہ پونچھ ڈویژن کے 6 حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ محض بے بنیاد افواہیں ہیں۔
انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق پونچھ ڈویژن کے تمام کے تمام انتخابی حلقہ جات میں ووٹنگ کا عمل طے شدہ شیڈول کی پابندی کرتے ہوئے 10 اگست کو ہی شفاف انداز میں مکمل کروایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حتمی اعلامیے کے بعد خطے میں انتخابی عمل کے ملتوی ہونے کا تمام تر ابہام ختم ہو گیا ہے۔




