مظفرآباد: الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول ہونے والے باضابطہ اور سرکاری نتائج کی روشنی میں کامیاب امیدواروں کو متعلقہ انتخابی حلقوں سے باقاعدہ طور پر منتخب قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے تمام اہم انتخابی حلقوں میں کامياب ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- ایل اے-25 نیلم ویلی-1: شاہ غلام قادر
- ایل اے-26 نیلم ویلی-2: میاں عبد الوحید
- ایل اے-27 مظفرآباد-1: نورین عارف
- ایل اے-28 مظفرآباد-2: سید بازل علی نقوی
- ایل اے-29 مظفرآباد-3: سردار مختار احمد خان
- ایل اے-30 مظفرآباد-4: ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی
- ایل اے-31 مظفرآباد-5: ثاقب مجید راجہ
- ایل اے-32 مظفرآباد-6: راجہ محمد فاروق حیدر خان
یہ بھی پڑھیں: عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک بار پھر اعتماد کیا، سید بازل علی نقوی
ان تمام رہنماؤں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد مظفرآباد ڈویژن کی تمام نشستوں پر کامیابی کے باضابطہ مراحل مکمل ہو گئے ہیں۔




