اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل) چیف الیکشن کمشنر مصطفیٰ مغل کی سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں الیکشن شفاف ہوئے کوئی دھاندلی نہیں ہوئی ۔ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں ۔
نجی ٹی وی سے ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے پیپلزپارٹی کے الزامات بے بنیاد ہیں، آئین کے مطابق شفاف الیکشن کروائے۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائر مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ،خراب صورتحال کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے نکلے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کامتوقع دورہ سعودی عرب ، تیاریاں مکمل
انہوںنے کہا کہ کوئی بھی شخص الزامات ثابت کرکے پٹیشن دائر کرسکتا ہے ۔ مجھےدھاندلی سے متعلق شکایات واٹس ایپ پر ملیں، الزامات ثابت ہونے تک کوئی ادارہ یا عدالت فیصلہ نہیں دے سکتی۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے کہا تھا کہ پاک فوج اور رینجرز کی زیرنگرانی الیکشن ہونے چاہئیں۔
چیف الیکشن کمشنرکا مزید کہنا تھا کہ مظفرآباد سے چوہدری لطیف اکبر کے حلقے سے دھاندلی کی شکایات ملی۔ ہم نے آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کروائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزادکشمیر:شاہ غلام قادر کا نام بطور مضبوط امیدوار سامنے آگیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرپور ڈویژن سے دھاندلی کی شکایات کا شہادت سے تعین ہوسکتا تھا ۔
چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کا تیسرا مرحلہ مختلف ہے ۔ پونچھ ڈویژن میں الیکشن کے حوالےسے صورتحال مختلف ہے ۔ باغ میں تین، حویلی میں ایک ، عباسپور میں ایک نشست پر الیکشن کروائے جائیں گے ۔
چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر چھ حلقوںپاچھیوٹ، راولاکوٹ شہر، کھائگلہ، ہجیرہ ، پلندری ومنگ، بلوچ) میں انتخابات پر غور کیا جارہا ہے ۔




