پیٹرولیم قیمتوں میں کمی ، ڈیزل 4 روپے 7 پیسے،پیٹرول3 روپے 39 پیسے سستا

اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ۔

اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 7 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 39پیسے سستا کرنے کا اعلان کردیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا

اوگرا ذرائع کے مطابق حکومت نے پانچ اگست کیلئے پیٹرول کی قیمت 3 روپے 39پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے7 پیسےفی لیٹر کم ہونےکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک آنےکی ورکنگ مکمل کرلی گئی، ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے بعد 385 روپے 86 پیسےفی لیٹرپر آنےکا تخمینہ ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے جاری مذاکرات میں پیش رفت کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 3 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا پیٹرولیم شعبے کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کرنے کا فیصلہ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی معیار کے برینٹ خام تیل اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمتیں امریکا اور ایران معاہدے 13 جولائی کے بعد کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی۔ اسی طرح امریکی معیار ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی 5 فیصد سے زائد سستا ہو کر تقریباً 76 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔