تنویر الیاس اور شاہ غلام قادر کو کلائوڈ برسٹ، پتھرائو پر واپس نیلم جانا پڑا

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیرکے صدر ، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور مسلم لیگ(ن)آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کونیلم سے واپسی پر افسوسناک صورتحال کا سامنا کرنا اور راستے سے ہی دونوں رہنمائوں کوواپس جانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کو نیلم کی انتظامیہ نے اسلام آباد بھجوانے کے لیے براستہ نوری ٹاپ روانہ کیا راستے میں کلائوڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دنوں قافلوں کو نیلم کی طرف جانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:بدترین شکست،تنویر الیاس نے الیکشن کے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کردیا

سردار تنویر الیاس کے آفیشل سوشل میڈیا پیج کے مطابق واپسی پر سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے قافلے کی 2گاڑیاں لاپتہ ہو چکی ہیں

دوسری طرف شاہ غلام قادر کے قریبی ساتھی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بناتے ہوئےپتھراؤ سے شدید زخمی کیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے جبکہ زخمی کو سابق وزیراعظم سرداد تنویر الیاس خان کے سٹاف نے فرسٹ ایڈ دے کر ہسپتال روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر انتخابات، 19نشستوں کے مکمل نتائج آگئے،ن لیگ14،پی پی 5 پر کامیاب

سردار تنویر الیاس اور شاہ غلام قادر کی اس دوران ملاقات بھی ہوئی جس میںسردار تنویر الیاس نے شاہ غلام قادر کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے سابق وزیراعظم اور متوقع وزیراعظم کو مشکل میں دھکیل دیا ، مقامی لوگوں نے ہمیں بچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ہمارےساتھ ٹھیک نہیں کیا جبکہ پولیس افسرنے سابق وزیراعظم کا مشورہ دیا کہ کلائوڈبرسٹ کا کوئی الرٹ نہیں ہوتا لہذا ہم کیا کرسکتے ، لہذا مشورہ ہے کہ واپس چلے جائیں جس پر دونوں رہنماواپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات دوسرا مرحلہ،خاتون سمیت 7نئے چہروں کی اسمبلی میں انٹری