مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا عمل جاری ہے
جبکہ مختلف پولنگ اسٹیشنوں سے غیر سرکاری اور غیر حتمی ابتدائی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
حلقہ ایل اے 25 اپر نیلم کے پولنگ اسٹیشن عبور خواجہ سیری سے موصول ہونے والے پہلے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہ غلام قادر 312 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں بھی الٹرا فارم 47 الیکشن نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں عبدالوحید 36 ووٹ حاصل کر سکے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حصے میں 12ووٹ آئے۔
دوسری جانب ایل اے 30 مظفرآباد 5 (کھاوڑہ) کے لوئر دڑبنگ مردانہ پولنگ اسٹیشن سے موصول ہونے والے ابتدائی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ ثاقب مجید 137 ووٹ حاصل کرکے آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار لطیف اکبر نے 70 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے روش تبدیل نہیں کی،لطیف اکبر پر حملہ، ایک کارکن شہید ہوگیا، قمرزمان کائرہ
واضح رہے کہ یہ نتائج غیر سرکاری اور غیر حتمی ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی اور سرکاری نتائج تمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موصول ہونے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔ مختلف حلقوں سے مزید نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔




