ن لیگی ایجنٹ نے بیلٹ پیپر پھاڑ دیا، پولنگ معطل، میاں عبدالوحید کا نوٹس لینے کا مطالبہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر الیکشن سیل نے حلقہ ایل اے 25 کے امیدوار میاں عبد الوحید نے چیف الیکشن کمشنر کو ہنگامی شکایت ارسال کردی۔

میاں عبدالوحید کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مضبوط پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹ کی جانب سے بیلٹ پیپر پھاڑنے کے بعد پولنگ مکمل طور پر معطل ہو گئی جس کے باعث ووٹرز احقِ رائے دہی سے محروم ہو رہے ہیں۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹ نے بیلٹ پیپر پھاڑ دیا جس کے بعد پولنگ اسٹیشن پر تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی، پولنگ کا عمل مکمل طور پر روک دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لطیف اکبر پر قاتلانہ حملہ، وزیراعظم فیصل راٹھور کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ سرکاری بیلٹ پیپر کو دانستہ طور پر پھاڑنا الیکشن ایکٹ 2020 کی سنگین خلاف ورزی ہے جبکہ پولنگ کی معطلی نے ووٹرز کو ان کے بنیادی جمہوری حقِ رائے دہی سے محروم کر دیاگیا۔

پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انتخابی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متاثرہ پولنگ اسٹیشن بھیجا جائے تاکہ صورتحال کو معمول پر لا کر امن و امان بحال کیا جا سکے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم : خواتین کی گاڑی پر بجلی کی تاریں ،7خواتین اور ڈرائیور شدید زخمی

نئے بیلٹ پیپر فراہم کر کے پولنگ فوری دوبارہ شروع کرائی جائے تاکہ ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی سے محروم نہ رہیں، جبکہ بیلٹ پیپر پھاڑنے والے مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹ کے خلاف تحقیقات کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ شکایت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر الیکشن سیل کے انچارج عبدالشکور کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کی گئی، جس کی نقول متعلقہ ریٹرننگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو بھی بھجوائی گئی ہیں