مظفرآباد: حالات معمول پر، ایکشن کمیٹی کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا بے نقاب

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے اور سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا سنسنی خیز پروپیگنڈا زمینی حقائق کے برعکس ثابت ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دو سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان ہونے والی ایک معمولی لڑائی کو سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر اور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی، جسے اب بے نقاب کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیںکشمیر پاکستان کا لاڈلہ بچہ، اٹوٹ انگ ،شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا ، ترجمان پاک فوج

میرپور کے کامیاب انتخابات کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار انتشاری کمیٹی کے چند باقی ماندہ عناصر خطے میں عدم استحکام کے تاثر کو فروغ دینے کے لیے ایسی من گھڑت مہم چلا رہے ہیں۔

زمینی صورتحال کے مطابق مظفرآباد میں تمام سڑکیں، کاروباری مراکز اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی ہیں، انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہے ..

مزید یہ بھی پڑھیںکشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی سازش بے نقاب، کالعدم ایکشن کمیٹی کی شرپسند ٹولیاں متحرک

مقامی شہری پرامن ماحول میں 2 اگست کو ہونے والے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عینی شاہدین اور انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ شہر میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔