فائرنگ

کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی سازش بے نقاب، کالعدم ایکشن کمیٹی کی شرپسند ٹولیاں متحرک

اسلام آباد/مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر میں 2 اگست کو ہونے والے انتخابات کو سبوتاژ کرنے اور جمہوری عمل کو روکنے کے حوالے سے کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے لیے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلانے کی منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع

اعلیٰ سطحی ذرائع نے کشمیر ڈیجیٹل کو بتایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور ممبران کی ہدایات پر 60 سے 70 افراد پر مشتمل شرپسندوں کی ٹولیاں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف حساس علاقوں میں متحرک ہو چکی ہیں اور مسلسل گشت کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپنے پہلے مرحلے کی ناکامی کے بعد اب اس ٹولے نے براہِ راست انتخابی عمل کو نشانہ بنانے کا طریقہ اپنایا ہے۔ یہ شرپسند عناصر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف کی فضا قائم کر رہے ہیں اور شہریوں پر زور زبردستی دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ 2 اگست کے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ،بارشوں کی تباہ کاریاں، 3 افراد جاں بحق، 212 مکانات متاثر

ذرائع نے مزید بتایا کہ عوام کو کھلے عام دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ پولنگ کے روز کسی صورت اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ جمہوری عمل کو ناکام بنایا جا سکے۔
<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”ur” dir=”rtl”>🚨🚨 مظفرآباد میں 60 سے 70 مسلح افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ، تازہ ترین تفصیلات جانیے کشمیر ڈیجیٹل کی اس رپورٹ میں۔ <a href=”https://t.co/qOcVwtEzdV”>pic.twitter.com/qOcVwtEzdV</a></p>&mdash; Kashmir Digital (@KashmirDigital1) <a href=”https://x.com/KashmirDigital1/status/2083172128334205204?ref_src=twsrc%5Etfw”>July 31, 2026</a></blockquote> <script async src=”https://platform.x.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>