کمانڈر قومی اسٹریٹجک کمانڈجنرل عامر رضا کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں اہم ملاقاتیں

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا نے نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں اہم ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ بسالت نے نیول ہیڈکوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ ڈویژن: 13سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ ،نوٹیفکیشن جاری

کمانڈر جنرل سید عامر رضا نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

جنرل سید عامر رضا نے پہلے نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جبکہ بعد ازاں ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی تنظیم‘سیویکس’ نے بھارت کو مانیٹرنگ واچ لسٹ میں شامل کر لیا

ملاقاتوں کے دوران نیول چیف اور ایئر چیف نے قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر جنرل سید عامر رضا کو مبارکباد دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔