اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ ڈویژن: 13سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ ،نوٹیفکیشن جاری
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75پیسے فی لیٹرکمی جبکہ ڈیزل2 روپے 24پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹی فیکشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔یٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہری حکومت سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اے آئی تصاویر،کالعدم ایکشن کمیٹی کا ایک اورمن گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب
شہریوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔
شہریوں کاکہناہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرے۔
قیمت میں 1 روپے 63 پیسے اضافے کے بعدپٹرول 338 روپے 25 پیسے فی لٹرہوگیاہے جبکہ ڈیزل 1 روپے 55 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 390 روپے 82 پیسے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔




