میرپور ( کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی الیکشن میں مطلوبہ انتخابی نتائج کی روشنی میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں سے کامیاب قرار پانے والے امیدواروں میں ایل اے1 میرپور1 سے اظہر صادق کامیاب قرار پا گئے ۔
ایل اے2 میرپور2 سے چوہدری قاسم مجید، ایل اے3 میرپور3 سے چوہدری یاسر سلطان، ایل اے4 میرپور4 سے رخسار احمد چوہدری ، ایل اے5 بھمبر1 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار وقار احمد نور کامیاب قرار پاگئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر گرلز کیڈٹ کالج مظفرآباد کی فیڈرل بورڈ امتحانات میں شاندار کامیابی
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل اے6 بھمبر2 سے مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمد رزاق چوہدری، ایل اے7 بھمبر3 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فاروق کامیاب قرار پا گئے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل اے8 کوٹلی1 سے پیپلزپارٹی امیدوار ظفر اقبال ملک، ایل اے9 کوٹلی2 سےن لیگی امیدوارعمیر نعیم کامیاب قرار پائے گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن: پیپلز پارٹی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے: ن لیگ کا بلاول بھٹوکو جواب
ایل اے10 کوٹلی3 سے پیپلزپارٹی امیدوارچوہدری محمد یٰسین ، ایل اے11 کوٹلی4 سے محمد آصف، ایل اے12 کوٹلی5 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ریاست خان جبکہ ایل اے13 کوٹلی6 سے مسلم لیگی امیدوار ایاز احمد شامل ہیں۔




