عوام پر نیا بوجھ، پیٹرول ایک روپے 63پیسے ، ڈیزل 1روپے55پیسے اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ کردیا ۔ عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا۔

اوگرا نے یومیہ قیمتوں کے تعین کے مطابق ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت ایک روپے کم،ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے 37 پیسے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی: 1.259 ارب روپے کے پیٹرولیم ٹیکس فراڈ کا بھانڈا پھوٹ گیا

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 جولائی 2026 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔