ایران میں تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے عملے کی ریسکیو ویڈیو پانچ ماہ بعد منظرِ عام پر آ گئی

ایران میں اصفہان کے قریب تباہ ہونے والے ایک امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ اور ویپن آفیسر کو ریسکیو کرنے کی حیرت انگیز ویڈیو واقعہ کے پانچ ماہ بعد جاری کر دی گئی ہے جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔

امریکی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس مبینہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک ہیلی کاپٹر نے مخصوص مقام پر لینڈنگ کی اور اسپیشل آپریشن کمانڈ کے اہلکاروں نے پائلٹ اور ویپن آفیسر کو بحفاظت ریسکیو کیا۔

حادثے کی تفصیلات اور زخمی ہونے کا واقعہ
رپورٹس کے مطابق طیارے سے ہنگامی اخراج کے وقت پیراشوٹ میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کے باعث امریکی اہلکار کی کمر، کندھا اور بازو شدید نوعیت سے ٹوٹ گئے تھے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ شدید زخمی اہلکار تقریباً دو دن تک مسلسل ایرانی فورسز کی نظروں سے بچتا رہا اور اپنی جان بچانے کی خاطر تقریباً سات ہزار فٹ بلند پہاڑی پر پیدل چڑھ کر محفوظ مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمزبحالی،ایران نے امریکا کے سامنے7شرائط رکھ دیں

اسپیشل آپریشنز فورسز کا کامیاب ریسکیو آپریشن
مشکل ترین حالات اور دشمن کے علاقے میں دو دن تک چھپے رہنے کے بعد آخرکار امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز نے انتہائی خطرناک علاقے میں پہنچ کر دونوں اہلکاروں کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس سنسنی خیز ریسکیو آپریشن کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد اس واقعے کی مزید تفصیلات اجاگر ہو گئی ہیں جو کہ دفاعی اور عسکری حلقوں میں انتہائی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک