رانا ثناء اللہ

آزادکشمیر انتخابات شفاف ہوئے،ایکشن کمیٹی کا مارچ روکا جائیگا، رانا ثناء

وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاہےکہ آزادکشمیر کے میرپور ڈویژن میں7سیٹوں پر ہم آگے،3پر پیچھے ہیں، باقی 3نشستوں پر فرق انتہائی کم ہے۔

امید ہے ایک نشست پر کامیابی ملے گی، میرے مطابق ہمیں 8نشستوں پر کامیابی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی سے مبینہ تعلق رکھنے والا مسلح شخص گرفتار، ایم فور رائفل برآمد

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں فیئراینڈ فری الیکشن ہوئے ہیں، ایک امیدوار کے حلقے میں پٹواری انچارج نے 2 ریٹرننگ افسروں کو بٹھایا، ہمارے لوگوں کو پتا چلا تو شور پڑگیا، ہم نےالیکشن کمیشن کو معاملہ رپورٹ کیا۔

الیکشن کمیشن نے ان پر ایف آئی آر دی اور ان کو گرفتار کیا، اس پٹواری سے تحقیقات ہونی چاہئیں، جوکارکن جاں بحق ہوا ہمارے لوگ اسے اپنا کارکن،پیپلزپارٹی والے اپنا کارکن کہہ رہے ہیں، جاں بحق کارکن کس پارٹی کا ہے ابھی کنفرم نہیں ہے، ایک کارکن زخمی بھی ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالات کا حل فری اینڈ فیئر الیکشن ہی ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی والے ہمارے بھائی ہیں،ہم نے ان کی ہر بات مانی، آئینی مطالبات ہمارے بس میں نہیں۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کوآزاد کشمیر الیکشن میں حصہ لینا چاہیے تھا، ن لیگ آزاد کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کر لے گی، کوٹلی اور نکیال میں نوجوان باہرآئےہیں،ن لیگ کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرپور ڈویژن انتخابات،11حلقوں کے مکمل نتائج آگئے،ن لیگ 7، پیپلزپارٹی4پر کامیاب

ان کا کہناتھا کہ مظفرآباد کی طرف مارچ کیا گیا تو مظاہرین کو روکا جائے گا، پونچھ ڈویژن میں بھی احتجاج سے روکا جائے گا، 38لاکھ میں سے 55 فیصد کشمیریوں نے اپنا فیصلہ دیاہے، اپنے ساتھ کسی اور جماعت کو ملانا پڑا تو ملائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیٹوں میں سے اکثریت لے کر حکومت بنائیں گے، 11سیٹیں ہماری جیب میں ہیں،میں نے کبھی ایسا نہیں کہا، حلقہ بولتا ہے،سروے پر یقین نہیں رکھتا۔