ایل اے 6 بھمبر 2 سماہنی سے آئی پی پی کے امیدوار چودھری علی شان سونی گرفتارکر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق چودھری علی شان سونی کو پولنگ اسٹیشن کو آگ لگانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا،امیدوار پرپولنگ سٹیشن پر حملے ووٹ جلانے اور انتخابی عمل میں مداخلت کا سنگین الزام ہے۔
دوسری جانب واقعے میں غفلت برتنے پر اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چوہدری علی شان سونی حلقہ ایل اے-6 سماہنی سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار تھے اور 17,974 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا حملہ، ایک رینجرز اہلکار شہید،3اہلکار زخمی
قبل ازیں بھمبر کے علاقے سماہنی کے حلقہ ایل اے 6 میں پرامن پولنگ کو سبو تاژ کرنے کیلئے شرپسندوں کی ہنگامہ آرائی اور تصادم ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سخت نوٹس لیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ہنگامہ آرآئی میں ملوث استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار اور ملوث حامیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، 20 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
پولیس حکام کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کو آگ لگانے والے ملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
.ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ملزمان نے پولنگ اسٹیشنز پر خوف و ہراس پھیلایا گیا،پولنگ اسٹیشز کو آگ لگائی گئی
یہ بھی پڑھیں:سماہنی : پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی، مجسٹریٹ کا سخت نوٹس، 20ملزمان گرفتار
ذرائع کے مطابق چوکی سول ڈسپنسری پولنگ اسٹیشن پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا، جبکہ بیلٹ باکس لے جانے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چودھری علی شان سونی کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔




