سینئر صحافی طلعت حسین آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق اپنے تجزیے میں کہا کہ انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے زائد رہا، جسے ایک حوصلہ افزا شرح قرار دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر 38 لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 14 لاکھ سے زیادہ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کا موقع ملا۔ ان کے مطابق مجموعی ٹرن آؤٹ تقریباً 50 فیصد رہا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ شرح 52 سے 53 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر الیکشن: 13 حلقوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری،پیپلزپارٹی 2نشستوں پر کامیاب
طلعت حسین کے مطابق انتخابات میں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابی عمل میں شرکت نہیں کی اور اس کا بائیکاٹ کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ مظفرآباد کی جانب رواں دواں ہے۔




