میرپور ڈویژن کے عوام نے انتشار اور احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے اپنے آئینی، قانونی اور جمہوری حقِ رائے دہی کے استعمال کو ترجیح دیتے ہوئے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔
عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کی گزشتہ تین کالز کے بعد 27 جولائی کی کال کو بھی مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے انتخابی عمل میں بھرپور اور فعال شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی تسلسل میں آج 27 جولائی کو میرپور ڈویژن بھر میں پولنگ کا عمل انتہائی پرامن ماحول میں جاری و ساری ہے۔
پولنگ اسٹیشنز پر شہریوں کا غیر معمولی جوش و خروش:
صبح آٹھ بجے پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوتے ہی شہری بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز پر پہنچنا شروع ہو گئے اور انتہائی نظم و ضبط اور جوش و خروش کے ساتھ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر پولنگ کا باقاعدہ آغاز
جمہوری اور آئینی عمل کی عکاسی:
مجموعی طور پر تمام اضلاع اور حلقوں میں قائم عوامی رجحان اس بات کی روشن عکاسی کرتا ہے کہ شہری اپنے تمام درپیش مسائل اور فیصلے جمہوری، سیاسی اور آئینی طریقۂ کار کے تحت صرف اور صرف ووٹ کے ذریعے ہی کرنا چاہتے ہیں۔




