میرپور:میرپور ڈویژن میں آج 27جولائی کو ہونیوالے پولنگ سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کو بڑی کامیابی مل گئی ہے اور مسلم کانفرنس کے4امیدوار مسلم لیگی امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے میرپور ڈویژن کی 13نشستوں پر 27 جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں مسلم کانفرنس کے امیدواران کو مسلم لیگی امیدواران کے حق میں دستبردار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میرپور ڈویژن کے انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جعلی، ووٹرز افواہوں پر کان نہ دھریں، الیکشن کمیشن
حلقہ ایل اے ون ڈڈیال سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار چوہدری شوکت علی نے مسلم لیگی امیدوار چوہدری اظہر صادق کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کردیا ہے۔
حلقہ ایل اے تھری میرپور سٹی سے مسلم کانفرنس کے امیدوار عبدالشکور مغل اور مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار چوہدری اسرار ایڈووکیٹ دونوں نے مسلم لیگ کے نامزد امیدوار چوہدری محمد سعید کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
حلقہ ایل اے 4 کھڑی شریف سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار راجہ ظفر معروف مسلم لیگی امیدوار چوہدری رخسار کے حق میں دستبردار ہوگئے۔.
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں، چوہدری محمد یاسین کا چیف الیکشن کمشنر کو مکتوب
حلقہ ایل اے 7بھمبر سٹی سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار راجہ طاہر اقبال مسلم لیگی امیدوار چوہدری طارق فاروق کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں جس کے بعد ان چاروں حلقوں میں مسلم لیگ کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔




