رفاقت اعوان

ایل اے 30 مظفرآباد ،انجینئر رفاقت اعوان ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی کے حق میں دستبردار

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل )حلقہ ایل اے 30 مظفرآباد میں بڑا سیاسی بریک تھرو سامنے آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق ممبر کشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین اعوان نے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی کے حق میں دستبردار ہو کر انتخابی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا۔

حلقہ ایل اے 30 مظفرآباد چار میں انجینئر رفاقت حسین اعوان کی دستبرداری کو مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کیلئے اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

انجینئر رفاقت حسین اعوان کی سیاسی وابستگی، تنظیمی اثر و رسوخ اور حلقے میں موجود ذاتی رابطوں کے باعث ان کی حمایت سے ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی کی انتخابی مہم کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق انجینئر رفاقت حسین اعوان نے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد باقاعدہ طور پر ان کی انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہجیرہ میں مسلم لیگ (ن) کی بڑی سیاسی کامیابی، مرحوم سردار حبیب ایڈووکیٹ کے خاندان کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی تعاون اور انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشاورت بھی ہوئی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق انجینئر رفاقت حسین اعوان کی دستبرداری کو حلقہ ایل اے 30 کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ان کی سیاسی وابستگی، تنظیمی اثر و رسوخ، وسیع عوامی رابطوں اور مختلف علاقوں میں مضبوط حمایت کے باعث ان کا ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی کی انتخابی مہم میں شامل ہونا مسلم لیگ (ن) کیلئے ایک مثبت پیشرفت تصور کیا جا رہا ہے۔

سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ اس فیصلے سے پارٹی کارکنوں میں بھی نیا جوش و جذبہ پیدا ہوگا اور انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر میں انتخابی جلسے سے امیر مقام کا خطاب، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو متحرک ہونے کی ہدایت

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئر رفاقت حسین اعوان آئندہ چند روز میں حلقے کے مختلف علاقوں میں انتخابی اجتماعات، کارنر میٹنگز اور عوامی رابطہ مہم میں ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں گے۔