ہجیرہ سے موصول ہونے والی سیاسی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے خطے میں ایک اور بڑی سیاسی سلائیڈ کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پارٹی کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
اس اہم سیاسی پیش رفت کے دوران مرحوم سردار حبیب ایڈووکیٹ کے خاندان کے سینکڑوں افراد نے ن لیگ میں شمولیت اختیا ر کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
ن لیگ میں شمولیت اور سردار عامر الطاف کی حمایت:
مرحوم سردار حبیب ایڈووکیٹ کے خاندان کی جانب سے ن لیگ کا پرچم تھامنے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار عامر الطاف کی مکمل سیاسی حمایت کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میرپور ڈویژن میں مہم 25جولائی کو رات 12بجے ختم ہو جائیگی، الیکشن کمیشن
اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں اور سردار عامر الطاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
ہجیرہ میں سیاسی صورتحال پر اثرات:
سیاسی حلقوں کے مطابق مرحوم سردار حبیب ایڈووکیٹ کے خاندان کے سینکڑوں افراد کی ایک ساتھ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے ہجیرہ کے سیاسی میدان میں ن لیگ کو نمایاں برتری حاصل ہو گئی ہے، جبکہ مخالف سیاسی خیموں میں اس پیش رفت کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس شمولیت کو علاقے میں مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک بڑی اور مؤثر سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جس سے آنے والے دنوں میں خطے کے انتخابی نتائج پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔




