اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، نوٹیفیکیشن جاری
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
پیٹرولیم ڈویژن نے 25 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال: وفاقی وزیر پیٹرولیم نے دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورد و نوش سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔




