اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو بیان میں کشمیری عوام کو پیغام دیا ہے کہ میرے کشمیرکے عوام اگر آپ کو وہ تمام حقوق چاہئیں جو تمام پاکستانی شہریوں کو میسر ہیں تو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں۔
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام برابری کے حق کیلئے 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عالمی سطح پر کشمیر کاز کو نقصان پہنچائے بغیر کشمیری عوام کو مزید حقوق دلوائے جاسکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور میں انٹرنیٹ سروس بحال ، بلاول بھٹو کا سوشل میڈیا پربیان جاری
انہوں نے کہا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ عالمی سطح پر کشمیر کی حق حاکمیت کو نقصان پہنچائے بغیر، عالمی سطح پر کشمیر کی حق خود ارادیت کو نقصان پہنچائے بغیر کشمیری عوام کو مزید حقوق دلوائے جاسکتے ہیں؟ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ممکن ہے ۔
عالمی سطح پر کشمیر کاز کو نقصان پہنچائے بغیر کشمیری عوام کو مزید حقوق دلوائے جاسکتے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خواب ہے کہ کشمیری عوام کو عبوری سطح پر آبزرور اسٹیٹس این ایف سی، سی سی آئی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دلوائی جائے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ… pic.twitter.com/1acG9UYD7P
— PPP (@MediaCellPPP) July 24, 2026
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ 1947سے لیکر آج تک ہم کشمیری عوام کو انشاء اللہ پر چلا رہے ہیں،انشاء اللہ کشمیریوں کا رائے شماری ہوگا۔حق خود ارادیت کی جدوجہد میں آپ کو کامیابی ملے گی تو پھر آپ کو اپنے حقوق ملیں گے ۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اب جموں وکشمیر کے عوام اس پرانی تنخواہ پر چلنے کیلئے تیار نہیں ہیں،کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر کاز کو نقصان پہنچائے بغیر آزادکشمیر کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی ملنی چاہیے،بلاول بھٹو
میں سمجھتا ہوں کہ کشمیر کا فیصلہ نہ اسلام آباد کرسکتا ہے، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبر پختونخواہ کرسکتا ہے۔ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرا خواب ہے کہ کشمیری عوام کو عبوری سطح پر آبزرور اسٹیٹس این ایف سی، سی سی آئی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دلوائی جائے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کشمیریوں کو بھی وہ ہی حقوق حاصل ہوں جو باقی پاکستانیوں کو حاصل ہیں تو آئیں 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔




