آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4روپے40پیسے اضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 331روپے 52پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی3 روپے62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل378روپے 66پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول،ڈیزل مزید مہنگا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل منگل کو بھی یومیہ قیمتوں کے تعین کے نظام کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
تاہم اب 24 گھنٹوں کے اندر ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑ گیا ہے۔
یاد رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف اقسام کے تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 4 روپے93پیسے ،ڈیزل 7روپے 15پیسے فی لیٹر مہنگا، نوٹیفکیشن جاری
رپورٹس کے مطابق برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 99 ڈالر 70 سینٹ فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت بھی بڑھتے ہوئے 91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح اماراتی خام تیل مربن کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 106 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔




