مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 33 حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کر رکھے ہیں۔
چوہدری طارق فاروق کا مزید کہنا تھا کہ میرپور ڈویژن سے مسلم لیگ ن 10سیٹیں جیتے گی ، بھمبر کی سیٹ بڑے مارجن سے جیتیں گے ، پیپلزپارٹی کا دورہ ختم ہوچکا ، مسلم لیگ ن کا دور شروع ہونے والا ہے ۔
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن طارق فاروق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے۔ ایک سندھ کو نہیں سنبھال سکی تو آزادکشمیر میں کیا خاک ترقیاتی منصوبے دے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرالیکشن:مرکزی مسلم لیگ ،کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا آئی پی پی کی حمایت کا اعلان
طارق فاروق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سب سے بڑی طاقت مضبوط پارٹی انفراسٹریکچر ہے ، تنظیمی ڈھانچہ مضبوط ہے ہمارے مضبوط اور تجربہ کار امیدوار ہیں ان کی عوامی خدمات ہیں ۔
طارق فاروق کا مزید کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف اور مریم نوازکا ترقی کا ویژن آزادکشمیر میں بھی نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔ جو بھی ترقیاتی منصوبوں کا ویژن ہے وہ کسی پارٹی کے پاس نہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آنا کمال نہیں: شرجیل میمن ن لیگی قیادت پر برس پڑے
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کا مزیدیہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جتنے بھی پاکستان اور آزادکشمیر میں تجربے کئے وہ سار ے کے سارے ناکام ہوگئے ۔ اور عوام میں ڈیلیور نہیں کیا جاسکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سے آزادکشمیر کی عوام بڑی مایوس ہے ۔ آزادکشمیر کی عوام نے قائد میاں نواز شریف سے امیدیں لگا رکھی ہیں۔ جس طرح مریم نواز پنجاب میں کام کررہی ہیں ان پر آزادکشمیر میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
طارق فاروق کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک بھی امیدوار پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا، جنہیں پارٹی ٹکٹ نہیں ملا وہ بھی پارٹی کیساتھ وفاداری نبھا رہے ہیں ۔ اس لیے ہمیں امید ہے کہ آزادکشمیر کی عوام مسلم لیگ ن کو الیکشن میں مینڈیٹ سے نوازے گی۔




