اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری سے مرکزی مسلم لیگ اور جموں کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ کے وفود نے اہم ملاقات کی۔
وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز کیساتھ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں نے آزاد کشمیر انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انس سرور اسکاٹش پارلیمنٹ سے مستعفی،برطانوی وزیر تجارت کا عہدہ سنبھال لیا
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد سندھو کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی جہاں جہاں اپنے امیدوار کھڑے کریگی وہاں ہمارے امیدوار آئی پی پی کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے۔
صدرجموں کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ سردار بابر حسین کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سردار تنویر الیاس کی مکمل حمایت کرینگے ۔تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہم ملکر کام کریں گے ،
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا مشن تکمیل پاکستان ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ملکر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مرحلہ وار انتخابی شیڈول،پی ٹی آئی آزادکشمیر کا الیکشن کمیشن کو خط ارسال
وزیرمملکت عون چوہدری نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان اور مرکزی قیادت کی جانب سے حمایت پر دونوں جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیرہماری شہ رگ اور ماتھےکا جھومر ہے۔ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں اور ہم چاہتےہیں کہ کشمیر کی محرومیاں کم ہوں۔




