کراچی(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں 6 ماہ کی توسیع کی ہے، گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کا سفری الاؤنس بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مرحلہ وار انتخابی شیڈول،پی ٹی آئی آزادکشمیر کا الیکشن کمیشن کو خط ارسال
شرجیل میمن نے کہا کہ بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جبکہ خیبر پختونخوا میں 20 افراد جاں بحق ہوئے مگر حیرت کی بات ہے کہ میڈیا اس پر خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے، مسلم لیگ ن کی وفاقی اورپنجاب حکومت مری اور کشمیر میں بیٹھی ہوئی ہے تاہم پیپلزپارٹی بڑے مارجن کے ساتھ آزاد کشمیر الیکشن جیتےگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،فیلڈ مارشل عاصم منیر
شرجیل میمن نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کےذریعے اقتدار کی کرسی پربیٹھنا کوئی کمال کی بات نہیں ہے، پیپلز پارٹی حقیقی مینڈیٹ پر حکومت کر رہی ہے، ہم وفاقی حکومت کے اتحادی نہیں،صرف جمہوریت کےلیے حکومت کوسپورٹ کیا تھا اور ہم نے یہ پیشکش پی ٹی آئی کو بھی کی تھی۔
پیپلزپارٹی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ضلعی سطح پر بھی موٹرویز بن رہی ہیں مگر سندھ میں جائز موٹرویز بھی نہیں بن رہے۔




