یوٹیوبرعرفان ظفرکا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

آزادکشمیر کے مشہور یوٹیوبر عرفان ظفر نے اپنے پروگرام میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔

عرفان ظفر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام اور پاکستان کی عوام یکجان دو قالب ہیں ۔ کشمیری عوام کا پاکستان سے رشتہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں توڑ سکتی ۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان آرمی ہمارسرحدوں پر نہ ہو تی تو بھارت یہاں بیٹھ کر روزانہ ہماری عزتوں کو پامال کر رہا ہوتا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی چاہتا تو پاکستان کو دو منٹ میں فکس کر دیتا‘‘معرکہ حق میں کامیابی پر نورین خان کا متنازعہ بیان

عرفان ظفر کا مزید کہنا تھا کہ اگر آج کشمیری عوام سکون کی نیند سو رہے ہیں تو وہ صرف پاکستان فوج کی بدولت پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج اپنے اداروں کی وجہ سے قائم و دائم ہیں، میرا تمام کشمیریوں اور اورسیز کشمیر یوں کو پیغام ہے وہ اس انتشاری ٹولے سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو آپ کو ریاست کے مخالف کھڑا کرے، غریب کے حقوق پر آپ کو اٹھا کر ریاست مخالف استعمال کرے،فوج اور اداروں کیخلاف استعمال کرے تو ایسی کسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا سرکاری ملازمین کی پولنگ 20جولائی کو کروانے کا فیصلہ

عرفان ظفر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ ہم صرف کشمیری ہیں ، ہمیں پاکستان سے بہت پیار ملا اور کبھی دو ریاست کا تصور نہیں کیا گیا۔ بحیثیت کشمیری ہم پاکستانی قوم ہیں اور پاکستان ہمارا اپنا ملک ہے ۔

پاکستان کے کسی کونے میں چلے جائیں ہمیں ویسا ہی پیار ملتا ہے جیسا پاکستان کے ایک عام شہری کو عزت ملتی ہے ۔ پاکستان ہماری جان ہے اور کشمیر ہمارا دل ہے ۔