میرپور : برانڈز کا شاپنگ بیگ کی رقم وصولی غیر قانونی قرار

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) معروف قانون دان ہائیکورٹ شیخ عارف نسیم ایڈووکیٹ کی دائردرخواست پرمیرپور انتظامیہ کی بڑی کارروائی۔

 ضلعی انتظامیہ میرپور نے شہر بھر کے تمام برانڈز اور ریٹیل شاپس کو شاپنگ بیگ کی اضافی قیمت وصول کرنے سے روک دیا۔

شہر کے مختلف بریڈرز، شوز، گارمنٹس اور فرنیچر برانڈز صارفین سے سامان کی قیمت کے علاوہ شاپنگ بیگ کے نام پر الگ سے 20 سے 50 روپے تک وصول کر رہے تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ :گیس قیمتوں میں اضافے کیخلاف رٹ دائر، سیکرٹری انڈسٹریز،ڈویژنل کمشنرز عدالت طلب

 موقف یہ اپنایا تھا کہ یہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے ہے جس پر ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور نے 23 اکتوبر 2026 کو حکم جاری کردیا۔

 حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ صارف سے خریدے گئے سامان کے ساتھ شاپنگ بیگ کی قیمت پہلے سے ہی شامل ہوتی ہے اس لئے الگ سے اضافی قیمت وصول کرنا درست اور قانونی عمل نہیں ہے۔ 

یہ کنزیومر کورٹ پشاور کے فیصلہ مورخہ 16-09-2026 کے مطابق بھی غیر قانونی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی آزادکشمیر پارلیمانی پارٹی اجلاس، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

حکم نامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی برانڈ آئندہ چارج بیگ کی مد میں رقم وصول کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور صارفین اس اضافی رقم کی ادائیگی کے پابند نہیں ہوں گے۔

اس حکم کی نقول ایس پی میرپور اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔ شہریوں نے معروف قانون دان شیخ عارف نسیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے اس اقدام اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔